اسلام آباد میں بارش،پارلیمنٹ کی چھت ٹپکنے لگی

اسلام آباد (ٹیسکو نیوز) کمیٹی روم نمبر چار کا مائیک اور ریکارڈنگ نظام متاثر ہوا ، اے سی اور ریکارڈنگ سسٹم بھی بند ہوگیا ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کا اجلاس مؤخر کرنا پڑا۔ اسلام آباد میں حالیہ بارش کی وجہ سے پارلیمنٹ کے کمیٹی روم نمبر چار میں چھت ٹپکنے کی وجہ سے کمیٹی روم نمبر چار کا مائیک اورریکارڈنگ نظام متاثر ہوا،کمیٹی روم کا اے سی اورریکارڈنگ سسٹم بند ہوگیا۔ کمیٹی روم میں نظام درہم برہم ہوگیا ، کمیٹی روم میں موجود سینیٹرز حالت دیکھ کر شکوے کرتے رہے اور گھٹن کی وجہ سے اجلاس موخر کرنا پڑ گیا،سراج الحق سمیت کمیٹی اجلاس کیلئے پہنچنے والے ارکان کو واپس جانا پڑا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے چیئرمین کرنل ریٹائرڈ طاہر مشہدی نے اجلاس ملتوی کردیا