نارووال: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بغیر آپریشن، 4 جڑواں بچوں کی پیدائش

نارووال( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال میں خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش، زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔ بتایا گیا کہ موضع فتح پور تحصیل پسرور کے رہائشی محمد سلیم کی اہلیہ اقصیٰ بی بی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جہاں پر بیک وقت اس نے چار بچوں کو جنم دیا جن میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ واضح رہے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں چار بچوں کی پیدائش پہلا واقعہ ہے۔ اس موقع پر والدین کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے شادی کے پہلے سال ہی انکا گھرخوشیوں سے بھر دیا۔