وزڈن میگزین میں مصباح الحق ،یونس خان پانچ بہترین کھلاڑیوں میں شامل

لاہور(ٹیسکو نیوز) مصباح الحق نے ملک سے باہر کرکٹ کھیل کر ٹیم پاکستان کو نمبر ون بنایا: وزڈن کے ایڈیٹر لارنس بوتھ کا ادارتی نوٹ مصباح الحق اور یونس خان نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کر دیا،وزڈن میگزین نے دونوں پاکستانی لیجنڈز کو سال کے پانچ بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ وزڈن کا لیجنڈری مصباح الحق اور یونس خان کو خراج تحسین ، کرکٹ کی بائبل قرار دیے جانے والے میگزین نے مصباح الحق اور یونس خان کو سال دوہزار سولہ کے پانچ بہترین کرکٹرز میں شامل کرلیا ، وزڈن کے ایڈیٹر لارنس بوتھ نے اپنے ادارتی نوٹ میں لکھا کہ مصباح الحق نے ملک سے باہر کرکٹ کھیل کر ٹیم پاکستان کو نمبر ون بنایا۔ بیالیس سالہ کپتان کے پش اپس کا سٹائل بھی پرستاروں کو خوب بھایا ، یونس خان کو اوول ٹیسٹ میں شاندار ڈبل سنچری بنانے پر اعزاز سے نوازا گیا ، اکیس سال بعد پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے دوکرکٹر اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ انیس سو ستانوے میں مشتاق احمد اور سعیدانور وزڈن کرکٹر آف ائیر قرار پائے تھے ، وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں انگلینڈ کے بین ڈکٹ،ٹوبی رونالڈ جونز اور کرس ووکس بھی شامل ہیں۔