ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، مصباح کپتان، سرفراز نائب کپتان مقرر

لاہور (ٹیسکو نیوز) ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مصباح الحق گرین شرٹس کی قیادت کریں گے جبکہ سرفراز احمد کو قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ احمد شہزاد کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے۔ محمد عباس اور عثمان صلاح الدین کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ شاداب خان بھی ٹیسٹ سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ احمد شہزاد، اظہر علی، شان مسعود اور بابر اعظم کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یونس خان، اسد شفیق، یاسر شاہ، محمد عامر اور وہاب ریاض کو بھی ٹیم کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ یونس خان، اسد شفیق، یاسر شاہ اور محمد عامر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ راحت علی، سمیع اسلم اور سہیل خان کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔