چین میں رنگ بکھیر تے ٹیولپس کی نمائش

چین (سکائی نیوز) 80 ہیکٹرز رقبے پر پھیلے گارڈن میں ٹیولپس کے کھلنے کیساتھ ہی چین میں بہار کے رنگ نمایاں نظر آ رہے ہیں۔ چینی صوبے ہینان میں رنگ بکھیرتے گُل لالہ(ٹیولپس) کی سالانہ نمائش کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔ 80 ہیکٹرز رقبے پر پھیلے گارڈن میں ٹیولپس کے کھلنے کیساتھ ہی چین میں بہار کے رنگ نمایاں نظر آ رہے ہیں جہاں چاروں جا نب 59 اقسام کے گلابی،پیلے ،سرخ، نا رنجی،جامنی اور ہرے رنگ کے پھولوں نے شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔
گزشتہ روز شروع ہونیوالا ٹیولپس فیسٹیول مئی کے وسط تک جاری رہے گا جبکہ اس فیسٹیول کی مناسبت سے گارڈن کے ارد گرد کے علاقے کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور اسکی دلکشی بڑھانے کیلئے پھولوں کیساتھ ساتھ دلچسپ پیغامات بھی گارڈن کا حصہ بنائے گئے ہیں۔