امریکا کا مشرقی بحیرہ روم میں تعینات بحری بیڑے سے شام پرکروز میزائلوں سے حمل

امریکا (سکائی نیوز) امریکا نے جمعہ کی علی الصبح مشرقی بحیرہ روم میں تعینات اپنے بحری بیڑے سے شام پرکروز میزائلوں سے حملہ کردیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے شام پرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح 4 بجکر40 منٹ پر امریکی بحری بیڑے سے 59 ٹوما ہاک کروز میزائل شام میں اہداف کو نشانہ بنانے کےلئے فائرکئے گئے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے نے شام کے صوبہ حمص کے گورنر طلال بارزئی کے حوالے سے بتایا کہ امریکی حملے میں کچھ لوگ مارے گئے ہیں تاہم فوری طور پر زخمیوں اورمارے جانے والوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔ انہوں نے امریکی حملے میں مارے جانے والوں کو شہداءکو قرار دیا۔شام کے سرکاری ٹی وی نے فوج کے ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ میزائل حملے شام کے وسط میں واقع الشعرات ایوی ایشن ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس حملے کے نتیجہ میں نقصان بھی ہوا ہے۔