جنوبی کوریا میں چیری کے پھو لوں کی بہا ر

لاہور (ٹیسکونیوز) جنوبی کوریا میں بھی چیری کے پھولوں کی بہار نے پارکس کی رونقیں بحال کردیں ،سیاحوں نے قدرتی نظاروں کا لطف اٹھانے کیلئے چانگوون شہرکا رخ کرلیا۔ موسم سرما کے اختتام کیساتھ ہی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح جنوبی کوریا میں بھی چیری کے پھولوں کی بہار آگئی جس سے سڑکیں اور باغات سفید اور گلا بی پھولوں سے سج گئے۔
جنوبی کوریا کے شہر چانگوون میں بھی اس سال چیری کے پھول غیر متوقع طور پر جلد کھِل گئے اور وقت سے پہلے آنیوالی اس بہار نے لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں،اس موقع پر شہر کے مختلف پارکس میں بھی سجاوٹ کی گئی ہے جس سے وہاں کی رونقیں بحال ہوگئیں، مجموعی طور پر 3 لاکھ 60 ہزار درختوں پر کھلنے والے لاکھوں پھولوں کے خوبصورت رنگ دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد نے باغات کا رخ کر لیا