گمراہ دوست بھارت میں مسلمانوں کا حال دیکھ لیں، بنیا پانی بند نہیں کر سکتا’

جعفر آباد ( ٹیسکو نیوز) غلط ہاتھوں میں کھیلنے والے گمراہ دوست بھارت میں مسلمانوں کا حال دیکھ لیں، بنیا پانی بند نہیں کر سکتا، آصف زرداری کی للکار، کہتے ہیں حکمران سمجھتے ہیں کہ سی پیک ان کے منصوبوں کیلئے ہے، ملک میں اب بھی مکمل جمہوریت نہیں، سابق صدر کی تنقید۔

قائد اعظم کے قریبی ساتھی میر جعفر خان جمالی کی 50 ویں برسی جعفر آباد کے علاقے کشمیر کوٹ میں منائی گئی۔ سابق صدر آصف زرداری کو تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی تھی، جن کی تواضع کے لئے خصوصی ڈشز تیار کی گئیں جن میں سجی، قورمہ اور روایتی بلوچ پکوان شامل تھے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور ہل علقہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ غلط ہاتھوں میں کھیلنے والے گمراہ دوست بھارت میں مسلمانوں کا حال دیکھ لیں۔ سابق صدر نے کہا کہ بھارت کشمیری مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنیا پانی بند نہیں کر سکتا۔ آصف زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمران سمجھتے ہیں کہ سی پیک ان کے منصوبوں کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اب بھی مکمل جمہوریت نہیں ہے۔ آصف زردای کا کہنا تھا کہ میں بھی بلوچ ہوں اور مجھے بلوچستان سے اتنا ہی پیار ہے جتنا کہ پاکستان سے ہے۔