افغانستان میں داعش کے زیر قبضہ دو تہائی علاقہ خالی کرا لیا گیا: امریک

کابل( سکائی نیوز )افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران افغانستان میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے زیر قبضہ دو تہائی علاقہ خالی کرایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس عرصے کے دوران بین الاقوامی فوج نے اس تنظیم سے تعلق رکھنے والے تقریبانصف شدت پسندوں کو بھی ہلاک کیا۔ افغانستان میں نیٹو مشن نے اس برس دہشت گردوں کے خلاف چار سو ساٹھ فضائی حملے کیے جب کہ صرف ڈرون حملوں میں داعش کے دو سو سے زائد شدت پسند ہلاک ہوئے۔