امام کعبہ شیخ صالح محمد بن طالب کی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات

اسلام آباد (جیوعوام) پاکستانی اور سعودی عوام مذہبی اور روحانی رشتے میں منسلک ہیں،علماء اسلام کیخلاف منفی پروپیگنڈا زائل کرنے میں کردار ادا کریں:میاں نواشریف

پاکستان کے دورے پر آئے امام کعبہ شیخ صالح محمد بن طالب نے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاوس میں الگ الگ ملاقات کی ہے امام کعبہ سے ملاقات میں صد ممنون حسین نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالم گیر فتنہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے متفقہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے، سعودی عرب کی سالمیت کے خلاف جارحیت پاکستان کے خلاف جارحیت تصور کی جائے گی۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب سے مذہبی اور روحانی رشتے میں منسلک ہیں،پاکستانی اور سعودی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،اسلامی اور ثقافتی اقدار بھی مشترک ہیں،مذہبی رہنما اور دانشور اسلام کیخلاف منفی پروپیگنڈے کو زائل کرنے میں کردار ادا کریں۔ اس موقع پر امام کعبہ شیخ صالح محمد بن طالب نے کہا کہ مسلمان دنیا بھر میں دہشت گردی کا شکار ہیں لیکن موردِ الزام بھی انہی کو ٹھہرایا جا رہا ہے،پراپیگنڈے سے نمٹنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے،پاکستان اور سعودی عرب میں دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والے عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔