سانحہ سیہون میں پیشرفت، فوٹیج سے حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی

سیہون (ٹیسکو نیوز) حملہ آور کے دو سہولت کاروں کے ساتھ مزار کی ریکی اور تصاویر بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، ایڈیشنل آئی جی نے گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے پچاس لاکھ انعام کا اعلان کیا ہے۔ سانحہ سیہون کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ حملہ آور کے دو سہولت کاروں کے ساتھ مزار کی ریکی اور تصاویر بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی کا کہنا ہے کہ مسلسل کوششوں کے بعد پولیس نے کیمروں کی مدد سے خود کش حملہ آور اور سہولت کاروں کو شناخت کر لیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ سیہون دھماکے میں تکنیکی شواہد کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ خود کش حملہ آور اور سہولت کاروں کا تعلق پاکستان سے ہی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی نے دہشت گردوں کی معلومات دینے پر پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشتگرد دھماکے سے ایک روز قبل خوشگوار موڈ میں بات چیت کرتے رہے۔ انہوں نے ایک دوسرے کی تصاویر اور سیلفیاں بھی بنائیں۔ دہشتگردوں نے واک تھرو گیٹ کا معائنہ بھی کیا اور مزار کی ریکی بھی کرتے رہے