فیصل آباد میں چکن پاکس کا مرض بے قابو ہو گیا

فیصل آباد (ٹیسکو نیوز) رواں سال کے دوران 12 مریض جان کی بازی ہا ر گئے جبکہ چار ابھی بھی الائیڈ ہسپتال میں موجود ہیں جبکہ ابھی تک مریضوں کیلئے ویکسین بھی نہیں منگوائی جا سکی۔ فیصل آباد میں بچوں میں خسرے کا مرض بے قابو ہو گیا،رواں سال کے آغازسے اب تک الائیڈ ہسپتال میں خسرے کے 41 مریض داخل ہوئے جس میں سے بارہ مریض جاں بحق ہو گئے،اس سال بچوں کے ساتھ ساتھ بڑی عمر کے لوگ بھی خسرے کا شکار ہو گئے۔ الائیڈ ہسپتال کے آئیسو لیشن وارڈ میں اب بھی چار مریض داخل ہیں جن میں سے ایک وینٹی لیٹر پر ہے جبکہ مریضوں کے لواحقین بھی پریشان ہیں،12 قیمتی جانوں کے ضیاع کے باوجود ہسپتال میں ویکسین ہی موجود نہیں،ہسپتال کے چار ملازمین کو خسرے کا شکار ہوئے تو ہسپتال انٹطامیہ نے اپنے ملازمین کے لیے ویکسین منگوا لی جبکہ مریض ابھی تک ویکسین سے محروم ہیں،خسرے کے لیے حکومت ابھی تک آگاہی مہم بھی شروع نہیں کر پائی ہے