کراچی:طارق پلازہ میں آتشزدگی،عمر بھرکی جمع پونجی جل کر راکھ

کراچی ( ٹیسکو نیوز) ناظم آباد نمبر چار میں طارق پلازہ کی بیسمنٹ میں گذشتہ روز لگنے والی آگ پر 23 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر چار میں طارق پلازہ کی بیسمنٹ میں گذشتہ روز لگنے والی آگ پر 23 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عمر بھر کی جمع پونچھی جل کر رکھ ہوگئی۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر چار کے طارق پلازہ کی بیسمنٹ میں گذشتہ روز آگ لگی جس نے وہاں موجود ہر چیز کو جلا کر رکھ کردیا،آگ پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیاں پہنچیں،آگ کو بجھانے کا راستہ نہ ملنے اور دھواں پھیلنے کے باعث فائربریگیڈ کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بیسمنٹ میں مختلف گودام بنے ہوئےتھے جن میں کھانا پکانے کا تیل،ٹائر،کپڑے،دودھ سمیت مختلف اشیا موجود تھیں،وہاں موجود دو سوزوکی پک اپ میں آگ لگی جس کے باعث سیلنڈر دھماکے بھی ہوئے۔ جس کے آگ نے شدت اختیار کی تھی ، فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے 23 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ریسکیو آپریشن میں فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں اور دو باؤزر نے حصہ لیا