آصف زرداری کی ظفر اﷲ جمالی کو پی پی میں شمولیت کی دعوت

اسلام آباد ( ٹیسکونیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم میر ظفراﷲ جمالی اور جان جمالی کو پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دیدی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری نے حالیہ دورہ جعفر آباد (بلوچستان) کے دوران میر ظفراﷲ جمالی سے ملاقات کی اور انکو پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت جبکہ میر ظفر اﷲ جمالی نے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے لئے کچھ وقت مانگ لیا ہے ۔ علاوہ ازیں آصف علی زرداری نے سینیٹر رحمان ملک کو سیالکوٹ‘ شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا کو کراچی سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کام کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔