ن لیگ یو کے کی خواتین مریم نواز کی معترف، مستقبل کی عظیم رہنماء قرار

لندن (سکائی نیوز) مسلم لیگ نون یو کے کی خواتین نے وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی ثابت قدمی اور پالیسی سازی کی صلاحیت کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مستقبل کی عظیم رہنماء قرار دیا اور اپنی حمایت و تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مسلم لیگ وومن ونگ کے اجلاس سے چیئرپرسن فوزین گل نے خطاب کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کے ملک کی ترقی میں کردار کو اجاگر کیا اور انہیں مستقبل کی رہنماء قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت، خواتین اور اقلیتوں کے لئے پالیسی سازی میں مریم نواز شریف نے اہم کردار ادا کیا۔ فوزین گل نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے منفی پراپیگنڈے نے مریم نواز کو نقصان پہنچانے کے بجائے ان کا سیاسی قد مزید بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف مریم نواز شریف ثابت قدم رہیں اور ان کی شخصیت میں پہلے سے زیادہ مضبوطی آئی۔ فوزین گل نے مریم نواز شریف کو سمندر پار پاکستانی خواتین کی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔ دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی خواتین ملک سے دور ہیں مگر ان کے دل وطن کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وومن ونگ نے لندن، برمنگھم، مانچسٹر اور بریڈفورڈ میں ملکی صورتحال اجاگر کرنے کیلئے اجلاس منعقد کئے۔