ڈی جی خان :حساس اداروں ، رینجرز کا آپریشن ، 5 دہشتگرد ہلاک

ڈی جی خان (ٹیسکو نیوز ) مارے جانے والے تمام دہشتگرد مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے ، فائرنگ تبادلے میں رینجرز اہلکار شہید ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردوں کے خلاف رینجرز اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا ، دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا ۔ کارروائی میں پانچ انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے ، فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کا اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ردالفساد بھرپور طریقے سے جاری ، ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں حساس اور رینجرز نے انٹیلی جنس اداروں کی اطلاع پر دہشتگردوں کے ٹھکانے پر مشترکہ کارروائی کی ۔ فورسز کے آپریشن کے دوران پانچ انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے ، فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کا جوان کامران شہید ہوگیا ، ایک زخمی اہلکار کو لاہور سی ایم ایچ میں منتقل کر دیا گیا ۔ قبائلی علاقوں میں آپریشن صبح سے جاری تھا جس میں مارے جانے والے ملزم دہشتگردی ، قتل اور اقدام قتل کے واقعات میں ملوث تھے