آرمی چیف کا آرمی مردم شماری سپورٹ سینٹر کا دورہ

راولپنڈی (ٹیسکو نیوز) مہم کے دوران شہید ہونیوالے جوانوں اورعملے کو خراج عقیدت، مردم شماری کا عمل ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا، سپہ سالار کا عزم

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی مردم شماری سپورٹ سنٹر کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف کو پاکستان آرمی کی جانب سے ادارہ شماریات کو اب تک فراہم کردہ مدد پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مردم شماری کا بہتر انداز میں جاری رہنا حکومت اور فوج کی مشترکہ کامیابی ہے۔ پاک فوج مردم شماری میں اپنے کردار کو قومی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خانہ و مردم شماری کے عمل کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ آرمی چیف نے مہم کے دوران شہید جوانوں اور مردم شماری عملے کو خراج عقیدت پیش کیا۔