بلاول بھٹو کی منظور وٹو کے گھر آمد ، سسر کے انتقال پر تعزیت

لاہور (99نیوز ) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی میاں منظور وٹو کے گھر آمد ، سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت ، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور سیاسی رہنمائوں سے بھی ملاقات کی ۔ بلاول بھٹو ماڈل ٹائون لاہور میں پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور وٹو کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ اس موقع پر وہاں موجود جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ملاقات بھی ہوئی ۔ لیاقت بلوچ بھی منظور وٹو کے گھر اظہار تعزیت کے لئے پہنچے تھے ۔ بلاول بھٹو نے جمعیت علما پاکستان کے سربراہ پیر اعجاز ہاشمی ، سابق وزیر سعید اکبر نوانی اور پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی ۔