تحریک انصاف انتخابی اصلاحات میں بھی سنجیدہ نہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (جیوعوام) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی جانب سے تضحیک پر اصلاحاتی کمیٹی کا بائیکاٹ کیا۔ پی ٹی آئی ہمیشہ جھوٹے الزام لگا کر مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کے انتخابی اصلاحات کمیٹی کا بائیکاٹ ختم کرنے پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سمجھ لینا چاہیے کہ ادارے مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف انتخابی اصلاحات میں بھی سنجیدہ نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سپیکر ایاز صادق نے ایک بار پھر قومی معاملے کو سلجھانے میں اہم کردار ادا کیا