گورنر سندھ محمد زبیر سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات

کراچی (ٹیسکو نیوز) گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےملاقات کی۔
دونوں رہنماوں نے صوبے سے تمام جرائم کے خاتمے اور کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، مختلف ترقیاتی منصوبوں اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صوبہ میں تمام جرائم کا جلد خاتمہ کیا جائے گا اور کراچی آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبہ میں سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول کے تسلسل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اس ضمن میں رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن وسائل بھی فراہم کئے جائیں گے۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے تعمیر کئے جانے والے منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔