2018 میں عوامی خدمت پر ووٹ ملیں گے :حمزہ شہباز

چکوال (جیوعوام ) جو لوگ اس سال الیکشن ہونے کے دعوے کرتے ہیں ان کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ بھی نہیں :چکوال میں لیگی کارکنوں سے خطاب

مسلم لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اس سال الیکشن کا کہنے والوں کے پاس لوگوں کو دینے کیلئے کچھ نہیں ، 2018 کے الیکشن میں عوامی خدمت پر ووٹ ملیں گے ، سیاسی اور اخلاقی حدود عبور کرنے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا ۔ چکوال میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے عمران خان کے رواں سال الیکشن کی پیش گوئی کو مسترد کر دیا ۔ حمزہ شہباز نے بلاول بھٹو کے عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر چیلنج کر دیا ۔ لیگی رہنما نے کہا 2018 میں جھوٹے نعروں اور جھوٹے منصوبوں نہیں بلکہ الیکشن عوام کی خدمت پر ووٹ ملیں گے