کلبھوشن کی سزائے موت پر گوجرانوالہ میں تاجرروں کا جشن، مٹھائی تقسیم

گوجرانوالہ ( ٹیسکو نیوز) را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو موت کی سزا سنانے کے فیصلہ پر تاجر برادری کا جشن، تاجروں نے بازار میں مٹھائی تقسیم کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دیے جانے کے فیصلے پر گوجرانوالہ کے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تاجر برادری نے اس موقع پر جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ تاجروں کی جانب سے بازاروں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر تاجروں کی جانب سے پاک فوج زندہ باد، نریندر مودی مردہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کو سزائے موت کا فیصلہ سنا کر آرمی چیف نے دل جیت لیے ہیں، انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے سہولت کار جو کہ ملک میں موجود ہیں ان کو بھی موت کی سزا دینی چاہیے۔