ترقی کے مخالفین خوشحالی کے منصوبوں میں کیڑے نکال رہے ہیں: شہباز شریف

لاہور ( جیوعوام) پاکستان کی ترقی کے مخالفین خوشحالی کے منصوبوں میں کیڑے نکال رہے ہیں، چین بااعتماد ساتھی ہے، ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا، شہباز شریف کا لاہور میں طلباء سے خطاب۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چینی زبان سیکھنے والے طلباء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے مخالفین خوشحالی کے منصوبوں میں کیڑے نکال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین بااعتماد ساتھی ہے، ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا۔ وزیر اعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئلے کے منصوبوں پر تنقید کرنے والے ملکی ترقی نہیں چاہتے، ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرنے والے پہلے سوئے ہوئے تھے۔