ادارے آئین اور قانون کی پاسداری کریں: وزیر اعلیٰ سندھ کی وارننگ

کراچی (جیوعوام) چار لوگوں کو اغواء کیا گیا، ادارے آئین اور قانون کی پاسداری کریں، وزیر اعلیٰ سندھ کی وارننگ، کہتے ہیں وفاقی حکومت کی دہشتگردی برداشت نہیں۔ سندھ اسمبلی سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کا پارہ بھی ہائی ہو گیا۔ مراد علی شاہ نے مطالبہ کیا کہ غائب ہونے والے افراد اداروں کے پاس ہیں تو سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ہو یا جرائم پیشہ، 24 گھنٹے میں عدالت میں پیش کرنا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ملک آئین اور قانون کے مطابق ہی چلے گا۔ پی پی پی کے لاپتہ افراد کے متعلق وزیر اعلیٰ کا دھواں دار خطاب سن کر متحدہ رہنماؤں کو اپنے دکھ یاد آئے اور وہ تلملا اٹھے۔ فیصل سبزواری بولے، آپ کے لاپتہ اور ہمارے لاپتہ الگ الگ کیوں؟ ایم کیو ایم کے 145 کارکن طویل عرصے سے لاپتہ ہیں، یہ کیوں کہا جاتا ہے کہ ایم کیو ایم کا کارکن ہو گا تو دہشتگرد ہو گا۔ فیصل سبزواری کے اسفسار پر کھری کھری سناتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے جواب دیا کہ ایم کیو ایم کو دہشتگردی سے کیوں جوڑتے ہیں، 22 اگست کو سب نے دیکھ لیا تھا