عزیر بلوچ فوج کی تحویل میں، ایرانی خفیہ ایجنسی سے تعلقات کا اعتراف

کراچی: (جیوعوام) عزیر بلوچ کا فوج کی تحویل میں ایرانی خفیہ ایجنسی سے تعلقات کا اعتراف، حساس تنصیبات کی معلومات دینے کا وعدہ، سیاسی شخصیت کے کہنے پر زمینوں پر قبضے اور مخالفین کا قتل کیا، کراچی کے ڈان نے سب کچھ اگل دیا۔ لیاری کے ڈان نے ایرانی خفیہ ایجنسی سے تعلقات کا اعتراف کیا، کہا کہ حاجی ناصر نے ایرانی خفیہ ایجنسیوں کے حکام سے ملاقات کرائی۔ ایجنسیوں نے اس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی لی۔ فورسز کی تفصیلات ہوں یا ایم آئی اور آئی ایس آئی افسروں سے متعلق معلومات، عزیر بلوچ نے سب کچھ ایرانی انٹیلی جنس کو بتایا۔ گینگسٹر نے کور کمانڈر، سٹیشن کمانڈر، نیول کمانڈر کراچی سے متعلق معلومات دیں اور کوئٹہ میں آرمی کی تنصیبات سے متعلق معلومات کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا۔ عزیر بلوچ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس نے ایرانی انٹیلی جنس کو نیول ہیڈکوارٹرز اور نیول کارساز کے نقشے بھی فراہم کئے۔ ایرانی انٹیلی جنس نے عزیر سے اہم شخصیات کی رہائشگاہوں اور سکیورٹی پر مامور افراد کی معلومات بھی مانگیں۔