وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد: (جیوعوام) وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات، ملکی سلامتی، سرحدوں کی صورتحال سمیت فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال۔

وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملکی سکیورٹی اور سرحدوں کی صورتحال پرغور کیا گیا۔ آرمی چیف نے وزیر اعظم کو جاری آپریشن ردالفساد کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے آپریشن ردالفساد سے حاصل ہونے والے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے امن کے حصول کے لئے مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا۔