لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،ایک دہشتگرد ہلاک،خاتون گرفتار،، آئی ایس پی آر

لاہور:(ٹیسکونیوز) لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ،فائرنگ کےتبادلے میں 2 افسران سمیت 4 جوان زخمی ہوئے:آئی ایس پی آر

لاہور میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کامیاب کارروائی،ایسٹر پر دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی ناکام بنادی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس معلومات پر سیکورٹی فورسز نے لاہور میں پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب آپریشن کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،فورسز کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا،ایک خاتون گرفتار کرلی گئی،آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران خود کش جیکٹس اوربارودی مواد بھی برآمد کیا گیا،مقابلے میں 2 افسران سمیت 4 جوان زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد ازبک معلوم ہوتا ہے،اس نے شلوار اور قمیض پہن رکھی تھی،دہشت گردوں نے دو ماہ قبل مکان کرائے پر لیا تھا،پولیس نے مالک مکان کو بھی گرفتار کر لیا۔