کراچی:کلاکوٹ نواں لین میں پولیس مقابلہ،ایک ملزم ہلاک

کراچی:(ٹیسکو نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیاوں کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جب کہ ٹارگٹ کلر سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت 9 ملزمان گرفتارکرلئے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد۔ ایس ایس پی سٹی عدیل چانڈیو کے مطابق پولیس نے لیاری کلاکوٹ کے علاقے نوالین میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو ہلاک کر دیا ،ہلاک ملزم کی شاخت غلام نبی عرف بلا کے نام سے ہوئی ہے،ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ سے بتایا گیا ہے،ہلاک ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد کر کیا گیا ہے جبکہ یوسف پلازہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا گرفتار ٹارگٹ کلر عارف ٹوٹو پرتھانہ اجمیر نگری،تھانہ سرسید اورشارع نورجہاں میں قتل کے مقدمات درج ہیں،گرفتارملزم سے ایک ریپیٹر،ایک ایس ایم جی،پستول اور آوان بم برآمد، غیرقانونی اسلحہ ،دھماکہ خیز مواداور انسداددہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب سائٹ بی پولیس نے شیرشاہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں شاہد،سہیل اور انور علی شامل ہیں،پولیس کے مطابق ملزمان نادرا میں ملازم ہیں،ملزمان سے 35 قومی شناختی کارڈ،3 پاکستان پاسپورٹ اور بینظیر انکم کارڈز برآمد کئے گئے ہیں،ملزمان افغان باشندوں کو قومی شناختی کارڈ بنا کر دیتے تھے،ملزمان کے خلاف فراڈ اور جعل سازی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ادھر بریگیڈ پولیس نے لائنز ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کر لیا،گرفتار ملزمان میں سعد،وجاہت،عبدالنصیر اور محمد علی شامل ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان گھروں میں گھس کر ڈکیتیاں کرتے تھے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا