اورکزئی :دہشتگردی کی کوشش ناکام ، اسلحہ اور بارود کی بھاری مقدار برآمد

اورکزئی (ٹیسکو نیوز) سکیورٹی فورسز کا گرینڈ آپریشن ، کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگردوں کے زیر زمین ٹھکانے ملیامیٹ پاک فوج نے دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی ۔ اورکزئی ایجنسی میں دہشتگردوں کی زیر زمین سرنگیں تباہ کر دی گئیں ۔ کرم ایجنسی سے اسلحہ اور گولہ بارود پکڑا گیا ۔۔ سیکورٹی فورسز کا اورکزئی اور کرم ایجنسی میں گرینڈ آپریشن ، دہشتگردوں کے زیر زمین ٹھکانے ملیامیٹ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انتہائی مصدقہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے اورکزئی ایجنسی میں سرچ آپریشن کیا ۔ کالعدم تحریک طالبان نے وہاں زیر زمین سرنگیں بنا رکھی تھیں جن کو تباہ کر دیا گیا ۔ دوسرا آپریشن پارا چنار کے علاقے کلایہ میں کیا گیا ۔ دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ ، بارود ، راکٹ ، دیسی ساختہ بارودی سرنگیں ، مواصلاتی آلات ، گرینیڈ اور مارٹر گولے برآمد ہوئے ۔