آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئےعوام ہمارا ساتھ دے: مصطفیٰ کمال

کراچی: (ٹیسکو نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کراچی کے مسائل کا حل بتا دیا۔ مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ ڈھائی کروڑ آبادی والے شہر میں سے دس لاکھ لوگ ساتھ چلیں تو آدھے گھنٹے میں مطالبات منوالیں گے۔ پاک سرزمین پارٹی نےعوام کا ساتھ مانگ لیا۔ دس روز سے دھرنے پر بیٹھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ چاہوں تو آدھے گھنٹے میں شہر بلاک ہو جائے گا لیکن ہم سیاست نہیں مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیےعوام کو ہمارے ساتھ چلنا ہو گا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا ڈھائی کروڑ کی آبادی میں سے دس لاکھ لوگ میرے ساتھ چلیں، آدھے گھنٹے میں تمام مطالبات منوالیں گے۔ سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ انہیں کسی تشدد یا جلاؤ گھیراؤ کی ضرورت نہیں، پرامن انداز میں احتجاج ہی انکی کامیابی ہے