20 اپریل ملکی تاریخ کا سنہرا دن ثابت ہو گا: تحریک انصاف

اسلام آباد (ٹیسکو نیوز) تحریک انصاف کی جانب سے پانامہ کیس کے فیصلے کی تاریخ کے اعلان کا خیرمقدم، ترجمان پی ٹی آئی کہتے ہیں 20 اپریل کا دن ملکی تاریخ کا سنہرا روز ثابت ہو گا۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو حق کی فتح ہو گی اور جھوٹ خاک آلود ہو گا، سپریم کورٹ کا فیصلہ حق اور سچ کی ترجمانی کرے گا۔ نعیم الحق نے مزید کہا کہ 20 اپریل کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے نواز شریف کو الگ کر دیا جائے گا، پانامہ فیصلے کے بعد کسی بھی حکمران کو اقتدار کے ذریعے ذات کو فائدہ پہنچانے کی جرات نہیں ہو گی۔