راولپنڈی: گوجر خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 دوست قتل

راولپنڈی: (ٹیسکو نیوز) راولپنڈی میں تھانہ گوجر خان کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3 دوستوں کو قتل کر دیا۔
تھانہ گوجر خان کی حدود یاسر روڈ پر سڑک کنارے 3 دوست بیٹھے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ جس سے تینوں دوست جاں بحق ہو گئے۔ نوجوانوں کی شناخت عمر، عبدالرحمن اور سوہنا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے ٹارگٹ کلنگ، پرانی دشمنی یا دہشت گردی ،تمام پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے