پاناما کیس کا فیصلہ ، تحریک انصاف کا یوم تشکر منانے کا اعلان

اسلام آباد (ٹیسکو نیوز ) آج عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں صورتحال پر غور کیا جائے گا ، پریڈ گرائونڈ میں جلسے کی تجویز بھی زیر غور ہے پاناما کیس کا فیصلہ حق میں آنے کی صورت میں تحریک انصاف کی قیادت یوم تشکر منانے پر غور کر رہی ہے ۔ مرکزی ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ آج عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں حتمی فیصلہ ہوگا ۔ تحریک انصاف کی قیادت آج عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے کے حوالے سے مشاورت کرے گی ۔ تحریک انصاف کی قیادت اس بات پر غور کررہی ہے کہ فیصلہ حق میں آٰنے کی صورت میں یوم تشکر منایا جائے گا ۔ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ آج عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہوگا ۔ تحریک انصاف کی جانب سے پریڈ گرائونڈ میں جلسے کی تجویز ہے اور فیصلہ حق میں آنے کی صورت میں جمعۃ المبارک کو یوم تشکر منایا جائے گا ۔ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ حق کی فتح ہونے پر ضرور یوم تشکر منائیں گے اور ملک بھر سے کارکنوں کو یوم تشکر میں شرکت کی دعوت دی جائے گی