وزیر اعظم صادق اور امین نہیں، استعفی دیں:عمران خان

اسلام آباد:(ٹیسکو نیوز) 60 دنوں میں وزیراعظم کی مزید تلاشی ہو گی،تحریک انصاف کے کارکنوں کی وجہ سے اتنی جدوجہد ہوئی انھیں مبارکباد دیتا ہوں:چیئرمین پی ٹی آئی
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم جے آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک استعفیٰ دیں۔ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں، یہی مطالبہ نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے کیا تھا۔ 60دنوں میں وزیراعظم کی مزید تلاشی ہو گی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی وجہ سے اتنی جدوجہد ہوئی انھیں مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہوزیراعظم کے خلاف کارروائی سے مزید چیزیں سامنے آئیں گی۔ قطری شہزادے کا خط مسترد ہوا، اب حدیبیہ پیپر کیس بھی کھلے گا۔ دو ججز نے وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ دیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ نیب نواز شریف کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے تو ان کی کیا عزت رہ جائے گی۔