ڈان لیکس کی رپورٹ پیر کو پیش کی جائے گی، ذرائع

اسلام آباد: (ٹیسکو نیوز) ڈان لیکس کی رپورٹ پیر کو پیش کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد طارق فاطمی کو دفتر خارجہ سے ہٹانے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس کی رپورٹ پیر کو پیش کی جائے گی۔ رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد طارق فاطمی کو دفتر خارجہ سے ہٹانے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
کئی ماہ سے ڈان لیکس کی تحقیقات کا معاملہ التواء کا شکار تھا۔ تاہم چند دن قبل وزیر داخلہ نے بتایا تھا کہ رپورٹ پر کمیٹی کے اراکین کا اتفاق ہو گیا ہے اور تین سے چار روز میں وہ وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کر دیں گے۔ اب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ واقعے میں وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ طارق فاتمی ملوث ہیں۔ ذرائع کے مطابق، طارق فاطمی کو دفتر خارجہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طارق فاطمی پر متنازع خبر لکھوانے کا قوی شبہ ہے۔ انہوں نے بلااجازت خبر کے مندرجات اپنے طور پر لکھوائے۔