سپاٹ فکسنگ سکینڈل،شاہ زیب حسن آج اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے پیش ہونگے

لاہور:(ٹیسکو نیوز) شاہ زیب حسن کو شواہد کی کاپی دی جائے گی،ساتھ ہی کیس کی سماعت کا طریقہ کار طے ہو گا،اوپننگ بیٹسمین پر اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن آج اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سامنے پیش ہونگے،معطل کرکٹر کیخلاف سماعت کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل،شاہ زیب حسن کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی تیاری،معطل کرکٹر کی آج پھر پی سی بی طلبی،اوپنر اینٹی کرپشن ٹربیونل کے روبرو پیش ہونگے۔ شاہ زیب حسن کو شواہد کی کاپی دی جائے گی اور ساتھ ہی کیس کی سماعت کا طریقہ کار طے ہو گا،اوپننگ بیٹسمین پر اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے،کرکٹ بورڈ بلے باز کے خلاف ثبوت پہلے ہی ٹربیونل کو فراہم کرچکا ہے۔ واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عرفان کو ایک سال کے لیے معطل اور دس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا،محمد عرفان کو یہ سزا بوکیز کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن سیل کو آگاہ نہ کرنے پر دی گئی،محمد عرفان کا سنٹرل کانٹریکٹ بھی چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا،محمد عرفان نے پاکستان کی جانب سے 4 ٹیسٹ میچ، 60 ون ڈے انٹرنیشنل، اور 20 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔