سینیٹ اجلاس:مشترکہ اپوزیشن کا وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ

اسلام آباد:(ٹیسکو نیوز) پاناما کیس فیصلے کے بعد وزیراعظم استعفیٰ دیں، دو ججوں نے کہا نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے، کرپشن کی وجہ سے ہمارے ادارے کمزور ہو گئے:اعتزازاحسن،اعظم سواتی،سراج الحق
پاناما کیس فیصلے کے بعد سینیٹ میں دھواں دار تقاریرکی گئیں،مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفی کا مطالبہ کیا گیا،اپوزیشن اراکین سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک اجلاس میں شریک ہوئے،سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا نوازشریف کی نا اہلی سے متعلق 2 ججوں نے دلیل سے فیصلہ دیا،باقی 3 ججوں نے بھی وزیراعظم اور ان کے خلاف لکھا،تمام اپوزیشن جماعتیں استعفے کے مطالبے پر متفق ہیں۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا 2 ججوں نے کہا نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے،باقی 3 ججوں نے کہا مزید تحقیقات کی ضرورت ہے،نوازشریف فوری طور پر استعفیٰ دیں۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا عوام کا مطالبہ ہے ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو،کرپشن ایک کینسر ہے جو عام ہو گئی ہے،کرپشن کی وجہ سے ہمارے ادارے کمزور ہو گئے،عوام مقروض ہو گئی