تربت: ایف سی کی گاڑی سڑک پر نصب بم سے ٹکرا گئی، 4 اہلکار شہید، 3 زخمی

کوئٹہ (ٹیسکو نیوز) تربت کے علاقے مند میں دھماکہ، 4 ایف سی اہلکار شہید 3 افراد زخمی، نامعلوم دہشتگردوں کی تلاش جاری۔
تربت میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایف سی کے 4 اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ 3 اہلکار زخمی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، دھماکے سے ایف سی کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کے اردگرد سے واقعے میں ملوث ملزمان تک پہنچنے کیلئے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، واقعے کے بعد علاقے کو سیل کر کے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ دوسری جانب، وفاقی وزیر دخلہ چودھری نثار اور وزیر اعظم نواز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہار دکھ اور ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور ایف سی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور مادر وطن کو دہشتگردوں سے ہر صورت پاک کرائیں گے