‘جمہوریت اور پارلیمنٹ کو بچانے کیلئے وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں’

سکھر: (ٹیسکو نیوز) خورشید شاہ نے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ دہرا دیا، کہتے ہیں 2013ء میں نواز شریف کو استعفے سے روکا تھا، آج جمہوریت بچانے کے لئے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، گرینڈ الائنس کا فیصلہ سی ای سی میں ہو گا۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے ایک بار پھر وزیر اعظم نواز شریف پر کڑؕی تنقید کی ہے، کہتے ہیں پاکستانی ریاست خطرے میں ہے، جمہوریت اور پارلیمنٹ کو بچانے کی خاطر وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف استعفیٰ دیکر مزید مضبوط ہو جائیں گے، وہ لندن یا سعودیہ سے پارٹی کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر مزید بولے کہ گرینڈ الائنس کا فیصلہ سی ای سی میں ہو گا، ملک بچانے کے لئے صحیح راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔