پارٹی فنڈ کیس:توہین عدالت معاملے پر عمران خان کے وکیل نے جواب جمع نہ کروایا

اسلام آباد:(ٹیسکو نیوز) چیف الیکشن کمشنر چیئرمین پی ٹی آئی کے توہین عدالت کیس مین جواب نہ دینے پر شدید برہم ہوگئے،موکل سے کہیں بیان واپس لیں،معافی مانگیں:سردار رضا خان

تحریک انصاف پارٹی فنڈز اور عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے کیسز کی سماعت،چیف الیکشن کمشنر کپتان کےجواب نہ دینے پر شدید برہم،یکطرفہ فیصلے کرنے کی وارننگ دے دی۔ عمران خان کے وکیل نے دائرہ سماعت کا نکتہ اٹھایا تو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا کہ اگر ہمارا دائرہ اختیار نہیں تو کیا آپ ہمیں گالیاں نکالیں گے،عمران خان کے الفاظ توہین عدالت نہیں تو کچھ بھی توہین عدالت نہیں،اپنے موکل سے کہیں کہ بیان واپس لیں اور معافی مانگیں،اگر جواب نہ آیا تو حکم جاری کریں گے۔ الیکشن کمیشن نےعمران خان کوتوہین عدالت کیس میں 8 مئی تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی،تحریک انصاف فنڈز کیس کی سماعت بھی اسی روز ہو گی۔