پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کیخلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

اسلام آباد (ٹیسکو نیوز) چیئرمین نیب کو کام سے نہ روکا گیا تو وزیر اعظم اور ان کے بچوں کے خلاف تحقیقات میں رکاوٹ ہوگی :فواد چودھری
تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کا در کھٹکھٹا دیا ۔ ترجمان پی ٹی آئی کہتے ہیں چیئرمین نیب کو کام سے نہ روکا گیا تو وزیر اعظم اور ان کے بچوں کیخلاف تحقیقات میں رکاوٹ پیدا ہوگی ۔ پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کی برطرفی کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا ۔ چوہدری قمر زماں پر نااہلی ، جانبداری اور فرائض سے غفلت کے الزامات ، کام سے فوری روکنے کی درخواست ،آرٹیکل 209 کے تحت ریفرنس ، ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے دائر کیا ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پناما کیس کے فیصلےمیں چیئرمین نیب کے خلاف سخت آبزرویشن دی گئیں ۔ ان کی موجودگی میں وزیراعظم اور انکے بچوں کیخلاف تحقیقات ممکن نہیں ۔ تحریک انصاف نے استدعا کی ہےکہ پنامہ کیس کے فیصلے کی روشنی میں چیئرمین نیب قمر الزمان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے ۔