کراچی :اردو بازار آپریشن میں ہلاک دہشتگرد حمید پشاور ، نعیم پشین کا رہائشی تھا

کراچی (ٹیسکو نیوز) دہشتگردوں کے زیر استعمال فلیٹ کا مالک رضوان ہے جو گرفتار نہیں ہوسکا ، حملے میں ماری جانیوالی تین ماہ کی بچی اور خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی ,تفتیش میں مزید سنسنی خیز انکشافات
کراچی کے علاقے اردو بازار میں رینجرز سے مقابلہ میں مارے جانیوالے دہشتگردوں کا فلیٹ رضوان کی ملکیت ہے جو اب تک نہیں پکڑا جا سکا ، اس نے دوست حفیظ کے کہنے پر فلیٹ کرایہ پر دیا تھا ۔ شہر قائد میں اردو بازار کے قریب رینجرز سے مقابلے میں مارے جانیوالے دہشتگردوں کے فلیٹ کی ملکیت رضوان کی ہے جسے پولیس اب تک گرفتار نہیں کرسکی ہے ۔ اس نے اپنے دوست حفیظ کے کہنے پر فلیٹ دہشتگردوں کو کرایہ پر دیا تھا ۔ حفیظ چائے کا ہوٹل چلاتا ہے اور مارا جانیوالے دہشتگرد نعیم کا کزن ہے ۔ فلیٹ میں مارا گیا دوسرا دہشتگرد حمید دہشتگرد نعیم کا دوست تھا ۔ حمید کا تعلق پشاور جبکہ نعیم کا تعلق پشین سےتھا ۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد حمید کراچی میں ٹیکسی بھی چلاتا تھا ، اس کے پاس ٹیکسی نمبر پی ایچ 2487 تھی ۔ فلیٹ میں ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ مقابلے میں 3 ماہ کی بچی بھی جاں بحق ہوئی ۔ واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرانے پرغور کیا جا رہا ہے ۔