‘احسان اللہ احسان نے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا بیرونی ایجنڈا بے نقاب کر دیا’

نوجوان پاکستان کی اصل طاقت ہیں، دشمن کی جھوٹی باتوں میں نہیں آئیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ۔

راولپنڈی: (جیوعوام) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان کے حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں اس یقین کا اظہار کیا کہ نوجوان پاکستان کی اصل طاقت ہیں اور وہ دشمن کی جھوٹی باتوں میں ہرگز نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان نے اپنے اعترافی بیان میں پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا بیرونی ایجنڈا بے نقاب کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان کبھی دہشتگردوں کے جال میں نہیں پھنسیں گے۔