آئی سی سی ٹیسٹ ریکنگ:مصباح،بابراعظم،محمد عامر ،یاسر شاہ کی ترقی

دبئی:(ٹیسکو نیوز) قومی کرکٹرز کو جمیکا ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا،یونس خان اور اظہر علی بدستور ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ آئی سی سی کی تازہ رینکنگ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جمیکا ٹیسٹ کے اختتام پر جاری کی گئی،99 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مصباح الحق کو انعام مل گیا،قومی کپتان 6 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹوینٹی میں شامل ہو گئے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں یونس خان کی 8 ویں اور اظہر علی کی 10 ویں پوزیشن بدستور برقرار ہے،کیرئیر بیسٹ بولنگ کرنے والے محمد عامر رینکنگ میں 13 درجے ترقی کے بعد 42 ویں پوزیشن پر آگئے،یاسر شاہ ایک درجہ ترقی کے بعد 15ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کی بیٹنگ میں پانچ درجے اور شینن گیبریل کی بولنگ میں سات درجے ترقی ہوئی ہے