جمیکا ٹیسٹ:یاسر شاہ کا پاکستان کی جیت میں اہم کردار

لاہور:(ٹیسکونیوز) لیگ سپنرنے چھ کیربیئن بلے بازوں کو ٹھکانے لگایا، لائن اور لینتھ پر توجہ دی،کامیابی سخت محنت کا نتیجہ ہے:یاسر شاہ
یاسر شاہ نے خراب فارم سے دامن چھڑالیا،جمیکا ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کمال باؤلنگ کی،اوپنر کریگ بریتھویٹ لیگ سپنر کی گھومتی گیندوں کا پہلا نشانہ بنے،کیرون پاؤل یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،شمرون ہٹمائر کو بھی یاسر شاہ نے بولڈ کیا،شائی ہوپ بھی لیگ سپنر کی گھومتی گیند کو سمجھ نہ پائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے،الزاری جوزف کو بھی یاسر شاہ نے ٹھکانے لگایا شینن گیبریل لیگ سپنر کو چھکا مارنے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے،یاسر شاہ نے 21.4 اوورز میں 63 رنز دے کر 6 وکٹیں اڑائیں،لیگ سپنر نے کیرئیر میں نویں بار اننگز میں پانچ یا اس سے زائد شکار کئے۔ جمیکا ٹیسٹ کے مین آف دی میچ لیگ سپنر یاسر شاہ نے کہا کہ لائن اور لینتھ پر توجہ دی اگرچہ آسٹریلیا میں ناکام رہا تھا تاہم اس کا دباؤنہیں تھا،کامیابی سخت محنت کا نتیجہ ہے اوراس پر خوش ہوں۔