صوفیا حیات رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، شادی کی تصاویر جاری

ممبئی: (جیوعوام) بھارتی ماڈل اور اداکارہ صوفیا حیات نے رومانیہ سے تعلق رکھنے والے دوست ولاد سٹینسکو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ بھارتی ماڈل صوفیا حیات نے دو ماہ قبل اپنے دوست ولاد سٹینسکو کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا۔ اب دونوں پیر کے روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ رومن اور تاریخی انداز میں سجی اس شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں اور عزیزواقارب نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب کی تصاویر کو میڈیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری کر دیا گیا ہے۔ شادی کی تقریب میں صوفیا حیات نے سنہری رنگ خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔