پاکستان کی سالمیت کیخلاف کام کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا:وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار

پاکسواشنگٹن: (جیوعوام) اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا۔ پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ پاناما کیس پر جےآئی ٹی کی تشکیل قانون کے مطابق ہو گی۔ امریکی حکام سے ملاقاتیں تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہیں۔ تانی سفارتخانے میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے دورہ امریکا کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا نائن الیون کے بعد سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا۔ پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔ چاہتے ہیں پاکستانی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔
اسحاق ڈار نے کہا ڈان لیکس پرتحقیقاتی رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ رپورٹ کیسے لیک ہوئی اس کی بھی انکوائری ہونی چاہیے۔ پاناما کیس پر جے آئی ٹی کی تشکیل قانون کے مطابق ہو گی۔
وفاق وزیر کا کہنا تھا وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی۔ دفاع، مسئلہ کشمیر، بھارت اور افغانستان کے ساتھ مسائل پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سے ملاقات کو بھی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات پاک امریکا تعلقات میں نیا آغاز ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکی حکام سے ڈاکٹر شکیل آفریدی سے متعلق بھی بات ہوئی ہے۔