پی ٹی آئی وکیل کی بدحواسی، ریفرنس میں چیئرمین نیب ہائیکورٹ کے جج قرار

اسلام آباد (ٹیسکو نیوز) فواد چودھری نے جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس میں چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ لکھا، پھر انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ جج کے عہدے سے ہٹانے کی استدعا بھی کر ڈالی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کردہ ریفرنس میں سنگین غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی جلدی میں تحریک انصاف کے وکیل فواد چودھری نے جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس میں چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ لکھا۔ پھر انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ جج کے عہدے سے ہٹانے کی استدعا بھی کر ڈالی۔ ریفرنس میں چیئرمین نیب قمر زمان چودھری کے رویے کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا رویہ قرار دیا گیا۔ بات یہیں ختم نہ ہوئی بلکہ وکیل پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل سے یہ درخواست بھی کی گئی کہ قمر زمان چودھری کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے عہدے سے ہٹایا جائے۔