ڈان لیکس کے اصل ذمہ داروں کو بچا لیا جائے گا :خورشید شاہ

اسلام آباد (جیوعوام) سکینڈل میں ریاست کو گلیوں میں گھسیٹا گیا ، حکومت مخالف تحریک میں اپوزیشن کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے :اپوزیشن لیڈر
اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ حکومت مخالف تحریک میں اپوزیشن کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے ، ڈان لیکس سکینڈل میں ریاست کو گلیوں میں گھسیٹا گیا ، اصل ذمہ داروں کو بچا لیا جائے گا ۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی حکومت پر سخت تنقید ، حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن کے متحد ہونے کی نوید سنا دی ۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کے ذریعے دشمنوں کی مدد کی گئی ، اصل ذمہ داروں کو بچا لیا جائے گا ۔ عمران خان کوسمجھدار سیاست دان قرار دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک میں اپوزیشن کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے ۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیاں کسان دشمن ہیں ، پنجاب میں کسانوں پر بار دانے کے لئے لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہیں ۔