گوجرانوالہ : گیلانی کی نااہلی کی مدت کے پانچ سال ختم ، جیالوں کا جشن

گوجرانوالہ (ٹیسکو نیوز) گیلانی کو 2012 میں زرداری کیخلاف خط نہ لکھنے کی پاداش میں 30 سیکنڈز کی سزا دی گئی تھی جس پر وہ 5 سال کیلئے نااہل ہوگئے تھے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے پانچ سال کی مدت ختم ، جیالوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص ، آتش بازی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سابق صدر آصف زرداری کے خلاف خط نہ لکھنے پر 2012 میں توہین عدالت قرار دیتے ہوئے 30 سکینڈ کی سزا دی گئی تھی جس پر وہ پانچ سال کے لیے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیئے گئے ۔ یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کی مدت مکمل ہونے پر جیالوں نے جشن منایا ۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ، آتش بازی کی گئی اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔ جیالوں نے یوسف رضا گیلانی کے حق میں نعرے لگائے اور گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء صغیر بٹ کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی پر سیاسی ججوں نے پانچ سال کی پابندی لگا کر نا انصافی کی تھی جبکہ صدر پاکستان کو استثنی حاصل تھا اس لیے خط نہیں لکھا جس پر عدالت نے انہیں بغیر کسی جرم کی سز ا سنائی